آیت 89
 

وَ زَکَرِیَّاۤ اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗ رَبِّ لَا تَذَرۡنِیۡ فَرۡدًا وَّ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡوٰرِثِیۡنَ ﴿ۚۖ۸۹﴾

۸۹۔ اور زکریا کو بھی (رحمتوں سے نوازا) جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا: میرے رب! مجھے تنہا نہ چھوڑ اور تو بہترین وارث ہے۔

تفسیر آیات

حضرت زکریا علیہ السلام کی عمر ڈھل گئی ہے اور ابھی تک اولاد سے محروم ہیں۔ ان کی زوجہ بھی بانجھ ہیں۔ چنانچہ حضرت زکریا علیہ السلام نے دعا کی: اے میرے رب مجھے تنہا نہ چھوڑ، میرا کوئی وارث ہو، اگرچہ تو بہترین وارث ہے۔


آیت 89