آیت 13
 

وَ اَنَا اخۡتَرۡتُکَ فَاسۡتَمِعۡ لِمَا یُوۡحٰی﴿۱۳﴾

۱۳۔ اور میں نے آپ کو منتخب کر لیا ہے لہٰذا جو وحی کی جا رہی ہے اسے سنیں۔

تفسیر آیات

حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نبوت و رسالت کے لیے برگزیدہ فرمایا۔ الٰہی مناصب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اندھی بانٹ نہیں ہوتی بلکہ اہلیت و قابلیت کی بنیاد پر ملتے ہیں۔

فَاسۡتَمِعۡ لِمَا یُوۡحٰی: اس سے پہلے کے کلمات تمہیدی تھے۔ اس جملے کے بعد وحی کے ذریعے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے کندھوں پر بار رسالت رکھا جارہا ہے۔


آیت 13