آیت 172
 

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ وَ اشۡکُرُوۡا لِلّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ اِیَّاہُ تَعۡبُدُوۡنَ﴿۱۷۲﴾

۱۷۲۔ اے ایمان والو! اگر تم صرف اللہ کی بندگی کرنے والے ہو تو ہماری عطا کردہ پاک روزی کھاؤ اور اللہ کا شکر کرو۔

تفسیر آیات

مشرکانہ رسوم و عادات اور آبا و اجداد کی اندھی تقلید کی مذمت کے بعد اب روئے سخن مومنوں کی طرف ہے کہ اگر تم اہل ایمان ہو تو عہد جاہلیت کی بیہودہ رسومات ختم کر دو اور جو چیزیں تمہارے راہبوں، پادریوں اور آبا و اجداد نے بے جا حرام کر رکھی ہیں، انہیں بلاتکلف استعمال کرو۔ البتہ ان چیزوں سے اجتناب ضروری ہے جو طیب اور پاکیزہ نہیں ہیں۔ ان کا ذکر اگلی آیت میں آ رہا ہے۔

اہم نکات

۱۔ ایمان اور بندگی کاتقاضا یہ ہے کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر اداکیا جائے۔

تحقیق مزید: شرح نہج البلاغۃ ۱۱ ۳۶۔


آیت 172