آیت 96
 

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجۡعَلُ لَہُمُ الرَّحۡمٰنُ وُدًّا﴿۹۶﴾

۹۶۔ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال بجا لائے ہیں ان کے لیے رحمن عنقریب دلوں میں محبت پیدا کرے گا۔

تفسیر آیات

کائنات میں کوئی فرد اللہ کی بندگی سے بالاتر نہیں ہے۔ البتہ اس بندگی میں مراتب ضرور ہیں۔ جب بندہ ایمان و عمل صالح کے ایک خاص مقام پر فائز ہو جاتا ہے تو اللہ کے نزدیک قرب و منزلت کے علاوہ لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک مقام پیدا فرماتا ہے۔ جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لیے ان لفظوں میں دعا کی:

فَاجۡعَلۡ اَفۡئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہۡوِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ ۔ (۱۴ ابراہیم: ۳۷ )

(اے ہمارے پروردگار) لہٰذا تو کچھ لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کر دے۔

شیعہ سنی مصادر میں یہ روایت بکثرت موجود ہے کہ یہ آیت مولائے متقیان حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی۔ اس کے درج ذیل اصحاب راوی ہیں:

۱۔ عبد اللہ بن عباسؓ

۲۔ ابو سعید الخدریؓ

۳۔ جابر بن عبداللہؓ

۴۔ براء بن عازبؓ

۵۔ جد رافعؓ

۶۔ محمد بن الحنفیۃؓ

تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: شواہد التنزیل ۱: ۵۶، ۴۷۴، ۴۶۴، ۴۶۸۔ خصائص الائمۃ صفحہ ۷۱ تاویل الآیات ۳۰۲۔ الدر المنثور ۔


آیت 96