آیت 97
 

فَاِنَّمَا یَسَّرۡنٰہُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِہِ الۡمُتَّقِیۡنَ وَ تُنۡذِرَ بِہٖ قَوۡمًا لُّدًّا﴿۹۷﴾

۹۷۔ (اے محمد) پس ہم نے یہ قرآن آپ کی زبان میں یقینا آسان کیا ہے تاکہ آپ اس سے صاحبان تقویٰ کو بشارت دیں اور جھگڑا لو قوم کی تنبیہ کریں۔

تشریح کلمات

لُّدًّا:

( ل د د ) سخت جھگڑالو کو کہتے ہیں جو کسی کی بات مانتا ہی نہ ہو۔

تفسیر آیات

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب ہے کہ ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان میں آسان کیا ہے تاکہ آپ کو متقین کو خوش خبری دینے اور جھگڑالو قوم کو تنبیہ کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔


آیت 97