آیت 63
 

تِلۡکَ الۡجَنَّۃُ الَّتِیۡ نُوۡرِثُ مِنۡ عِبَادِنَا مَنۡ کَانَ تَقِیًّا﴿۶۳﴾

۶۳۔ یہ وہ جنت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے متقین کو بنائیں گے۔

تفسیر آیات

ان کو بھی وہی جنت مل جائے گی جو اہل تقویٰ کو بطور وراثت مل جاتی ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وراثت تو کسی سے منتقل ہونے والے مال کو کہتے ہیں، جنت کسی سے منتقل نہیں ہوتی۔ اس کا یہ جواب دیا گیا ہے کہ اللہ نے تمام انسانوں کے لیے جنت میں جگہ بنا دی ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے لیے مختص جنت اہل تقویٰ کو منتقل کی جاتی ہے۔


آیت 63