آیات 89 - 90
 

ثُمَّ اَتۡبَعَ سَبَبًا﴿۸۹﴾

۸۹۔ پھر وہ راہ پر ہو لیا ۔

حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ مَطۡلِعَ الشَّمۡسِ وَجَدَہَا تَطۡلُعُ عَلٰی قَوۡمٍ لَّمۡ نَجۡعَلۡ لَّہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہَا سِتۡرًا ﴿ۙ۹۰﴾

۹۰۔ یہاں تک کہ جب وہ طلوع آفتاب کی جگہ پہنچا تو دیکھا کہ سورج ایک ایسی قوم پر طلوع ہو رہا ہے جن کے لیے ہم نے آفتاب سے بچنے کی کوئی آڑ نہیں رکھی۔

تفسیر آیات

مشرق میں ایسی قوم آباد تھی جو ہنوز تمدن سے نا آشنا تھی۔ اسی وجہ سے اسے مکان و لباس بنانا بھی نہیں آتا تھا اور اپنے آپ کو دھوپ سے نہیں بچا پاتی تھی۔

یہ مشرقی سرزمین کون سی جگہ ہو سکتی ہے؟ ایک گمان یہ ہے کہ یہ علاقہ بلخ کا ہو سکتا ہے جو کہ کورش کے دائرہ حکومت کے مشرق کی طرف آخری حدود ہے۔


آیات 89 - 90