آیت 22
 

لَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَتَقۡعُدَ مَذۡمُوۡمًا مَّخۡذُوۡلًا﴿٪۲۲﴾

۲۲۔ اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنا ورنہ تو مذموم اور بے یار و مددگار ہو کر بیٹھ جائے گا۔

تفسیر آیات

اس کائنات کے سرچشمہ قوت کے ساتھ کسی ایسی چیز کو سرچشمہ طاقت قرار دیا جائے جس کی کوئی حقیقت نہ ہو تو دوباتیں اس کے لازمہ کے طور پر سامنے آتی ہیں:

i۔ یہ عمل خود اپنی جگہ قابل مذمت ہے کہ کسی لاشیء کو خدائے قہار کے ساتھ شریک ٹھہرایا جائے۔

ii۔ مصدر طاقت و قوت اور سرچشمہ فیض سے محرومی کا بھی سبب بنے گا کیونکہ جب وہ کسی لاشیء کو سرچشمہ فیض قرار دیتا ہے تو اس کا لازمی نتیجہ محرومیت اور بے یار و مددگار رہنا ہے۔

اہم نکات

۱۔ شرک کا لازمہ محرومیت ہے۔


آیت 22