آیات 1 - 3
 

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

سورۃ الناس

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾

۱۔ کہدیجئے: میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب کی،

مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾

۲۔ انسانوں کے بادشاہ کی،

اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾

۳۔انسانوں کے معبود کی،

تفسیر آیات

یعنی اگر کسی ذات سے پناہ مانگنا ہے تو وہ یا تو مالک ہو یا اس پر اور سب پر اس کا اقتدار ہو یا وہ معبود ہو۔ چونکہ جو رب اور خالق ہے وہی معبود ہوتا ہے۔ یہ سب اللہ کی ذات ہے۔ وہ مالک ہے، وہ بادشاہ، صاحب اقتدار اعلیٰ ہے اور سب کا معبود حقیقی بھی ہے۔


آیات 1 - 3