آیت 4
 

وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾

۴۔ اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں ہے۔

تفسیر آیات

کُفُوًا: نظیر، مثل، مشابہ ہم رتبہ کو کہتے ہیں۔ یعنی ذات و صفات میں اللہ کا کوئی ہم رتبہ نہیں ہے۔

لَیۡسَ کَمِثۡلِہٖ شَیۡءٌ۔۔۔ (۴۲ شوری:۱۱)

اس جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔

نہ ذات میں نہ صفات میں نہ افعال میں، نہ خلق و ایجاد میں، نہ تدبیر کائنات میں۔ شاید ذات خدا میں کسی اور کا ہم درجہ ہونے کا کوئی قائل نہیں ہے، البتہ تدبیر میں ہم درجہ ہونے کے مشرکین قائل ہیں۔


آیت 4