آیت 5
 

فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵﴾

۵۔ اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی ہے۔

تشریح کلمات

جِیۡدِ:

( ج ی د ) گردن کی اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں زیور پہنا جاتا ہے۔

مَّسَدٍ:

وہ رسی جو مضبوطی کے ساتھ بٹی ہوئی ہو۔ ایک قول کے مطابق لوہے کی تاروں سے بٹی ہوئی رسی۔

تفسیر آیات

یہ بھی جملہ حالیہ ہے کہ جب یہ عورت جہنم جائے گی تو جس جگہ وہ دنیا میں زیور پہنتی تھی، دوزخ میں اس جگہ مضبوط رسی سے جکڑی ہوئی ہو گی۔

روایت ہے کہ وہ اپنی گردن میں بہت قیمتی ہار پہنتی تھی اور کہتی تھی لات و عزی کی قسم! میں اپنا یہ قیمتی ہار فروخت کر کے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے خلاف خرچ کروں گی۔


آیت 5