آیت 4
 

وَ لَلۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الۡاُوۡلٰی ؕ﴿۴﴾

۴۔ اور آخرت آپ کے لیے دنیا سے کہیں بہتر ہے۔

تفسیر آیات

آپ دنیا میں پیش آنے والی مشکلات کو اعتنا میں نہ لائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دنیامیں بھی کامیابیاں حاصل ہوں گی تاہم آخرت کی زندگی آپ کے لیے دنیاوی زندگی سے کہیں بہتر ہو گی۔

دوسری تفسیر یہ کی گئی ہے: آپؐ کی ابتدائی زندگی سے آخری زندگی بہتر ہو گی۔ کامیابیاں ملیں گی، اسلام کا بول بالا ہو گا۔ آگے آنے والی آیات اس تفسیر کے ساتھ زیادہ مناسب ہیں کہ آپؐ زندگی کی ابتدا میں یتیم تھے۔ معاشرے میں آپ کا وجود محسوس نہیں ہوتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نادار بھی تھے۔ بعد میں آپؐ کے حالات بہتر ہو گئے۔


آیت 4