آیت 21
 

وَ لَسَوۡفَ یَرۡضٰی﴿٪۲۱﴾

۲۱۔ اور عنقریب وہ راضی ہو جائے گا۔

تفسیر آیات

اس نے جب اللہ کی رضا جوئی کے لیے مالی ایثار کیا تو اللہ تعالیٰ بھی اسے اس قدر اجر و ثواب عنایت فرمائے گا کہ وہ راضی ہو جائے۔

یہ انتہائی سعادت کا مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ اس متقی کی رضایت کو مدنظر رکھے۔ یہ متقی جنت کی ابدی زندگی پر خوش ہو گا۔ اللہ کی طرف سے ملنے والی نعمتوں پر خوش ہو گا۔ اپنی نصیب پر خوش ہو گا۔ ایسی خوشی جو تمام نعمتوں سے بالاتر ہے۔

اللّٰھم وفقنا لما تحبّ و ترضیٰ و اجعل رضاک نصب اعیننا بفضلک وَ مَنّک یا ارحم الراحمین۔


آیت 21