آیت 23
 

اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰی وَ کَفَرَ ﴿ۙ۲۳﴾

۲۳۔ البتہ جو منہ موڑے گا اور کفر اختیار کرے گا

تفسیر آیات

یہ استثناء فَذَکِّرۡ کے محذوف مفعول کا ہے یعنی فذکرہم الا من تولی نصیحت ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو ہدایت چاہتے ہیں لیکن جو لوگ کسی بھی صورت میں نصیحت قبول کرنے والے نہیں ہیں انہیں نصیحت کرنا فائدہ مند نہیں ہو گا۔ جیسے فرمایا:

فَذَکِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّکۡرٰی ؕ﴿﴾ (۸۷ اعلیٰ:۹)

پس جہاں نصیحت مفید ہو نصیحت کرتے رہو۔


آیت 23