آیت 17
 

فَمَہِّلِ الۡکٰفِرِیۡنَ اَمۡہِلۡہُمۡ رُوَیۡدًا﴿٪۱۷﴾

۱۷۔ پس کفار کو مہلت دیں اور کچھ دیر انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں۔

تفسیر آیات

اے رسول! کافروں کو مہلت دو کہ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کر کے دیکھ لیں اور ساتھ ساتھ اپنے جرم میں روز اضافہ کرتے جائیں، نتیجتاً سخت ترین گرفت میں مبتلا ہو جائیں۔

لفظ رُوَیۡدً (تھوڑا) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے نوید فتح ہے اور مشرکین کی نابودی کی پیشینگوئی ہے۔ چنانچہ زیادہ وقت نہیں گزرا ان مشرکین میں سے کچھ مارے گئے اور کچھ طلقاء کا طوق گردن پر لے کر زندہ رہے۔


آیت 17