آیت 11
 

وَ اِذَا السَّمَآءُ کُشِطَتۡ ﴿۪ۙ۱۱﴾

۱۱۔ اور جب آسمان اکھاڑ دیا جائے گا،

تشریح کلمات

کشط :

( ک ش ط ) الکشط کے معنی کھال اتارنے کے ہیں اور لسان العرب کے مطابق اس کے معنی پردہ اٹھانے، متفرق ہونے کے ہیں۔

تفسیر آیات

ممکن ہے کشط سے مراد آسمان کے پردے اٹھانا ہو۔ یہ قیامت برپا ہونے کے بعد کی بات ہے تو اس کا مطلب قیامت کا آسمان ہو گا جیسا کہ سیاق آیت سے ظاہر ہے۔ اس صورت میں اس بات کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے قیامت کے بعد آسمان کی مسافتیں ختم ہو جائیں گی، زمان و مکان کا تصور بدل جائے گا۔ والعلم عنداللہ۔


آیت 11