آیت 10
 

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ ﴿۪ۙ۱۰﴾

۱۰۔ اور جب اعمال نامے کھول دیے جائیں گے،

تفسیر آیات

ہر ایک کانامہ عمل اس کے سامنے کھلا ہوا ہو گا کہ وہ خود اس کو پڑھ سکے:

اِقۡرَاۡ کِتٰبَکَ ؕ کَفٰی بِنَفۡسِکَ الۡیَوۡمَ عَلَیۡکَ حَسِیۡبًا ﴿﴾ (۱۷ بنی اسرائیل: ۱۴)

پڑھ اپنا نامۂ اعمال! آج اپنے حساب کے لیے تو خود ہی کافی ہے۔

نامہ عمل کی تفصیل اس سے پہلے متعدد با ذکر ہو چکی ہے۔


آیت 10