آیت 50
 

فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَہٗ یُؤۡمِنُوۡنَ﴿٪۵۰﴾

۵۰۔ پس اس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟

تفسیر آیات

اگر وہ اس قرآن کی تکذیب کرتے ہیں اور اس میں بیان شدہ حقائق کو نہیں مانتے، اگر وہ ضمیروں کو جھنجوڑنے والے اس معجزے کو تسلیم نہیں کرتے، اگر پہاڑوں کو ہلا دینے والے اس ملکوتی کلام سے متاثر نہیں ہوتے، اس قرآن کے واضح اور غیر مبہم حقائق سمجھنے کے لیے آمادہ نہیں ہیں تو پھر وہ اس کے بعد کس کلام کو مانیں گے؟ ان کے پاس مان لینے کا کیا معیار ہے جو اس قرآن میں نہیں ہے۔ اگر تم اس کلام کو نہیں مانتے جس کی مثل پیش کرنے سے تمام فصحاء وبلغاء قاصر ہیں، جس نے انسان کو تہذیب دی، تمدن دیا، ایک جامع دستور حیات دیا تو پھر تم کس کلام، کس منطق، کس دلیل کو مانتے ہو؟


آیت 50