آیت 31
 

یُّدۡخِلُ مَنۡ یَّشَآءُ فِیۡ رَحۡمَتِہٖ ؕ وَ الظّٰلِمِیۡنَ اَعَدَّ لَہُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا﴿٪۳۱﴾

۳۱۔ اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور اس نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

تفسیر آیات

اللہ صرف اس کو اپنی رحمت میں داخل کرنا چاہتا ہے جو اس پر ایمان لے آتا ہے۔ قرآن کی مجموعی تعلیم سے ہم پر یہ بات پوری طرح واضح ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کہاں ہوتی ہے اور کہاں نہیں ہوتی۔ چنانچہ آیت میں فرمایا: ظالموں کو اپنی رحمت میں داخل نہیں کرے گا۔


آیت 31