آیت 48
 

وَ اِنَّہٗ لَتَذۡکِرَۃٌ لِّلۡمُتَّقِیۡنَ﴿۴۸﴾

۴۸۔ اور پرہیزگاروں کے لیے یقینا یہ ایک نصیحت ہے۔

تفسیر آیات

تذکرۃ: اس علامت کو کہتے ہیں جس سے معنی یاد آجائیں۔ التبیان یعنی جو کتاب اہل تقویٰ کی ہدایت کرتی ہے، ان کو ان کے درجات کی نشاندہی کرتی اور ان حقائق کو بیان کرتی ہے جو کسی اور کلام کی دست رسی میں نہیں ہیں وہ کلام خود ساختہ کیسے ہو سکتا ہے۔ یہ آیت ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ کی طرح ہے۔ تقویٰ والے ہی ہدایت لیتے ہیں اور تقویٰ والے ہی فائدہ اٹھاتے ہیں۔


آیت 48