آیت 17
 

اِنۡ تُقۡرِضُوا اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا یُّضٰعِفۡہُ لَکُمۡ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ شَکُوۡرٌ حَلِیۡمٌ ﴿ۙ۱۷﴾

۱۷۔ اگر تم اللہ کو قرض حسنہ دو گے تو وہ تمہارے لیے اسے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بڑا قدر شناس، بردبار ہے۔

تفسیر آیات

اس آیت کی تشریح کے لیے ملاحظہ سورہ بقرہ آیت ۲۴۵ اور سورہ حدید آیت ۱۱۔

وَ اللّٰہُ شَکُوۡرٌ حَلِیۡمٌ: اللہ تمہارے انفاق کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ وہ قدرداں، حلیم ہے۔ اپنے احکام کی خلاف ورزی کرنے پر عذاب نازل کرنے میں عجلت سے کام نہیں لیتا۔


آیت 17