آیت 2
 

وَ اِنۡ یَّرَوۡا اٰیَۃً یُّعۡرِضُوۡا وَ یَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ﴿۲﴾

۲۔ اور (کفار) اگر کوئی نشانی دیکھ لیتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ تو وہی ہمیشہ کا جادو ہے۔

تفسیر آیات

اس آیت میں دو باتوں کی صراحت ہے کہ اول یہ کہ شق القمر کا واقعہ ایک معجزے کے طور پر وقوع پذیر ہوا تھا۔ دوسری یہ ہے کہ اس معجزے کو سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ کے بعد دیگرے واقع ہونے والا جادو کہنے سے معلوم ہوا کہ یہ معجزات کے تسلسل میں ایک معجزہ تھا۔ اس سے دیگر معجزات کے وقوع پذیر ہونے کی طرف اشارہ ملتا ہے۔


آیت 2