آیت 62
 

فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰہِ وَ اعۡبُدُوۡا﴿٪ٛ۶۲﴾

۶۲۔ پس اللہ کے آگے سجدہ کرو اور اسی کی عبادت کرو۔

تفسیر آیات

پس جب صورت حال یہ ہے کہ قیامت نزدیک ہے۔ اللہ کے علاوہ قیامت کی ہولناکیوں کو دور کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے اور منکرین اس قرآن کا انکار کرتے لغویات میں مگن ہوتے ہیں تو اے مومنو! تم اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ اور اللہ کی بندگی کرو۔

واضح رہے: اس آیت پر سجدہ واجب ہے۔


آیت 62