آیت 6
 

تِلۡکَ اٰیٰتُ اللّٰہِ نَتۡلُوۡہَا عَلَیۡکَ بِالۡحَقِّ ۚ فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَ اللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ یُؤۡمِنُوۡنَ﴿۶﴾

۶۔ یہ اللہ کی آیات ہیں جنہیں ہم آپ کو برحق سنا رہے ہیں، پھر یہ اللہ اور اس کی آیات کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟

تفسیر آیات

کسی بات کو قبول کرانے کے لیے درکار معجزہ پیش کیا گیا۔ کسی بات کو سمجھانے کے لیے انتہائی وضاحت و بلاغت کے ساتھ بات سمجھا دی گئی۔ نہ معجزات میں کوئی کمی رہ گئی ہے، نہ بیان میں کوئی خلل ہے۔ اس کے باوجود اللہ کی آیات اور بیان کو نہیں مانتے ہو تو کس معجزے اور کس بیان کو مانو گے۔ تمہارا نہ ماننا معجزات اور بیان میں خلل کی وجہ سے نہیں ہے۔ خود اپنی سمجھ میں خلل کی وجہ سے ایمان نہیں لاتے ہو۔ آفاق و انفس میں موجود واضح نشانیوں اور انبیاء علیہم السلام کے ذریعے حجت پوری کرنے کے بعد بھی وہ ایمان نہیں لاتے تو حقائق بیان کرنے کا کون سا ذریعہ اور دلیل و حجت کا کون سا اسلوب باقی رہ جاتا ہے کہ انسان اس پر ایمان لے آئے۔


آیت 6