آیت 54
 

اَلَاۤ اِنَّہُمۡ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡ لِّقَآءِ رَبِّہِمۡ ؕ اَلَاۤ اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍ مُّحِیۡطٌ﴿٪۵۴﴾

۵۴۔ آگاہ رہو! بے شک یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات کے بارے میں شک میں ہیں، آگاہ رہو! یقینا وہ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

تفسیر آیات

مشرکین حیات بعدالموت کو ناممکن سمجھتے ہیں اور کہتے تھے کہ یہ ہڈی بوسیدہ ہونے کے بعد دوبارہ کیسے زندہ ہو سکتی ہے۔ جواب میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ ہر چیز پر جہاں احاطہ علمی ہے، احاطۂ قدرت بھی ہے۔ ابتدائے حیات ہو یا اعادۂ حیات، اللہ کے لیے یکساں ہے۔


آیت 54