آیت 182
 

وَ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ﴿۱۸۲﴾٪

۱۸۲۔ اور ثنائے کامل اس اللہ کے لیے ہے جو عالمین کا رب ہے۔

تفسیر آیات

اس خدائے مہربان کی حمد و ثنا کرو جو عالمین کا مالک حقیقی ہے۔ جس نے ان مرسلین کو ہماری ہدایت کے لیے مبعوث فرمایا۔ جس نے ہماری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے عیار دشمنوں پر فتح و نصرت عنایت فرمائی۔ جس نے محمد و آل محمد کو عزت و سرفرازی عنایت فرمائی اور ان کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا کیا۔

حدیث میں آیا ہے:

من اراد ان یکتال بالمکیال الاظفی من الاجر یوم القیامۃ فیلکن آخر کلامہ فی مجلسہ: سُبۡحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الۡعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ وَ سَلٰمٌ عَلَی الۡمُرۡسَلِیۡنَ وَ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ۔ ( مجمع البیان)

کوئی اگر قیامت کے دن اجر ثواب مکمل تول کے ساتھ لینا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ اس کی نشست کا آخری کلام یہ ہو: سُبۡحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الۡعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ وَ سَلٰمٌ عَلَی الۡمُرۡسَلِیۡنَ وَ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ۔


آیت 182