آیت 21
 

وَ لَنُذِیۡقَنَّہُمۡ مِّنَ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰی دُوۡنَ الۡعَذَابِ الۡاَکۡبَرِ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ﴿۲۱﴾

۲۱۔ اور ہم انہیں بڑے عذاب کے علاوہ کمتر عذاب کا ذائقہ بھی ضرور چکھائیں گے، شاید وہ باز آ جائیں۔

تفسیر آیات

۱۔ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰی: کمتر عذاب سے مراد دنیوی مصائب، بیماریاں اور ناکامیاں ہیں۔ اس کمتر عذاب اور محرومیوں سے انسانی ضمیر جھنجھوڑا اور وجدان کو بیدار کیا جاتا ہے۔ اس سے اگر قابل ہدایت ہے تو وہ راہ راست پر واپس آتا ہے: لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ۔


آیت 21