آیت 98
 

وَ کَمۡ اَہۡلَکۡنَا قَبۡلَہُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ ؕ ہَلۡ تُحِسُّ مِنۡہُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَوۡ تَسۡمَعُ لَہُمۡ رِکۡزًا﴿٪۹۸﴾

۹۸۔ اور ہم نے ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کیا ہے۔ کیا آج آپ کہیں بھی ان میں سے کسی ایک کا نشان پاتے ہیں یا ان کی کوئی آہٹ سنتے ہیں؟

تشریح کلمات

الرکز:

( ر ک ز )۔ آواز۔

تفسیر آیات

اس جھگڑالو قوم کو گزشتہ امتوں کی تاریخ اور سرگزشت کے ذریعے سمجھایا جا رہا ہے کہ ان لوگوں نے بھی اپنے نبیوں کے ساتھ جھگڑا کیا، دشمنی کی۔ آج اس وادی کی طرف نگاہ کرو۔ کوئی آواز ہے؟ ہر طرف موت کی خاموشی اور سکوت طاری ہے۔ جب کہ ان انبیاء علیہم السلام کا ہر جگہ ذکر ہے۔ ان کی آواز ہر جگہ بلند ہے۔


آیت 98