آیت 6
 

ثُمَّ رَدَدۡنَا لَکُمُ الۡکَرَّۃَ عَلَیۡہِمۡ وَ اَمۡدَدۡنٰکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ وَ جَعَلۡنٰکُمۡ اَکۡثَرَ نَفِیۡرًا﴿۶﴾

۶۔ پھر دوسری بار ہم نے تمہیں ان پر غالب کر دیا اور اموال اور اولاد سے تمہاری مدد کی اور تمہاری تعداد بڑھا دی۔

تفسیر آیات

ممکن ہے اس آیت کا اشارہ بابل سے رہائی کے بعد کے واقعات کی طرف ہو۔ چنانچہ بابل کی سلطنت کا زوال ہوا۔ ایرانی بادشاہ کورش نے بابل کو فتح کیا اور اسرائیلیوں کو وطن واپس جانے کی اجازت دے دی۔ اس بات کی بھی اجازت مل گئی کہ ہیکل سلیمانی کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔ اس کے بعد حضرت عزیز نے یہودی مذہب کی تجدید کی اور توریت سمیت دیگر مقدس کتب کو از سر نو مرتب کیا۔ اس طرح تقریباً ۵۳۱ ؁ق م سے ۴۴۵ ؁ق م تک کے عرصے میں بیت المقدس پھر سے آباد ہوا اور یہودیت کو پھلنے پھولنے کا موقع میسر آیا۔


آیت 6