آیت 9
 

یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَ مَا یَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ؕ﴿۹﴾

۹۔ وہ اللہ اور ایمان والوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں، جبکہ (حقیقت میں) وہ صرف اپنی ذات کو ہی دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں لیکن وہ اس بات کا شعور نہیں رکھتے۔

تشریح کلمات

يَخْدَعُوْنَ: (خ د ع) الخدع دھوکا دینا۔ جو کچھ دل میں ہو، اس کے خلاف ظاہر کر کے کسی کو اس کام کے ترک کرنے پر آمادہ کرنا جسے وہ انجام دینا چاہتا ہو۔

تفسیر آیات

غیرشعوری ناکامی: وہ اپنے آپ کو ایماندار ظاہر کرتے ہوئے بزعم خود اللہ اور مؤمنین کو دھوکا دے رہے ہیں اور اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ ہم اس سازش میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جب کہ در حقیقت غیر شعوری طور پروہ خود دھوکا کھا رہے ہیں۔

اہم نکات

۱۔ منافقین اس بات کا شعور نہیں رکھتے کہ وہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں۔

۲۔ اللہ سے اپنے دل کا حال چھپانا خود فر یبی ہے۔

تحقیق مزید: مستدرک الوسائل ۱ : ۱۰۷


آیت 9