آیات 121 - 122
 

وَ قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ ؕ اِنَّا عٰمِلُوۡنَ﴿۱۲۱﴾ۙ

۱۲۱۔ اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے کہدیجئے: تم اپنی جگہ عمل کرتے جاؤ ہم بھی عمل کرتے جائیں گے۔

وَ انۡتَظِرُوۡا ۚ اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ﴿۱۲۲﴾

۱۲۲۔ اور تم انتظار کرو ہم بھی انتظار کریں گے۔

تفسیر آیات

مطالعہ تاریخ کے بعد جب آپؐ کا دل مطمئن ہو جائے کہ آخر میں فتح آپؐ کی ہے اور آپ کے معاندین کے نصیب میں رسوائی اور نابودی ہے تو بے خوف ہو کر دو ٹوک لفظوں میں اعلان کریں : کافرو! اپنی پوری طاقت صرف کر کے جو کچھ کر سکتے ہو کرو۔ ظلم و ستم توڑتے جاؤ۔ تحقیر و تکذیب اور استہزاء کرتے جاؤ۔ طعنے دیتے جاؤ۔ ہم پوری استقامت کے ساتھ انقلاب کا عمل جاری رکھیں گے۔ آؤ ہم دونوں اس تاریخ ساز مقابلے کے انجام کا انتظار کرتے ہیں۔

اہم نکات

۱۔ عمل اور انتظار اسلامی انقلاب کے دو اہم اصول ہیں۔


آیات 121 - 122