آیت 129
 

فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ۫٭ۖ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ﴿۱۲۹﴾٪

۱۲۹۔ پھر اگر یہ روگردانی کریں تو آپ کہ دیجئے: میرے لیے اللہ ہی کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرش عظیم کا رب ہے۔

تفسیر آیات

اس رحمت و رأفت اور شفقت و مہربانی کے باوجود اگر یہ ناقدرے آپؐ سے روگردانی کریں تو آپؐ کہدیجیے: میرے لیے وہ ذات کافی ہے جو اس کائنات کا واحد معبود ہے۔ اسی پر توکل کرتا ہوں۔ اپنے امور کو اپنے مولیٰ کے حوالے کرتا ہوں کیونکہ وہی اس کائنات کا صاحب اقتدار اعلیٰ ہے۔

اہم نکات

۱۔ دیگر علل و اسباب کے منقطع ہونے کی صورت میں عرش عظیم کا مالک کافی ہوتا ہے اگر انسان اس پر توکل کرے: فَقُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ۔۔۔۔


آیت 129