بائیس سالہ مظالم کی فہرست


اَلَا تُقَاتِلُوۡنَ قَوۡمًا نَّکَثُوۡۤا اَیۡمَانَہُمۡ وَ ہَمُّوۡا بِاِخۡرَاجِ الرَّسُوۡلِ وَ ہُمۡ بَدَءُوۡکُمۡ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ؕ اَتَخۡشَوۡنَہُمۡ ۚ فَاللّٰہُ اَحَقُّ اَنۡ تَخۡشَوۡہُ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ﴿۱۳﴾

۱۳۔ کیا تم ایسے لوگوں سے نہیں لڑو گے جو اپنی قسمیں توڑ دیتے ہیں اور جنہوں نے رسول کو نکالنے کا ارادہ کیا تھا ؟ پہلی بار تم سے زیادتی میں پہل بھی انہوں نے کی تھی کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اگر تم مومن ہو تو اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو۔

13۔ اس آیت میں گزشتہ بائیس سالوں میں ہونے والے مظالم کا ذکر ہے: ٭ان لوگوں نے حدیبیہ میں جس معاہدے کی پاسداری کرنے کی قسمیں کھائی تھیں ان قسموں کو توڑ دیا۔ ٭رسول ﷺ اللہ کو مکے سے ہجرت کرنے پر مجبور ہی نہیں کیا بلکہ ان کو حرم الٰہی اور امن کی جگہ پر قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا۔ ٭جتنی جنگیں لڑی گئیں ان سب میں ان لوگوں نے پہل کی۔