جبریل اور رسولؐ کی عظمت


اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ کہ یقینا یہ (قرآن) معزز فرستادہ کا قول ہے۔

19۔ اس رسول کریم ﷺ سے مراد جبرئیل علیہ السلام ہیں جو صاحب عرش یعنی اللہ کے نزدیک بڑا مقام رکھتے ہیں اور آسمان میں ان کی بات مانی جاتی ہے۔ یعنی فرشتے ان کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں۔ جس کی عالم بالا میں حکومت چلتی ہو اس کو رسول اعظم ﷺ کی خدمت میں پیغام لے جانے کی ذمہ داری سونپنا رسول اعظم ﷺ کی عظمت اور کائنات میں اس رسالت کی عظمت کی دلیل ہے۔