حیات آفرین تعلیمات


یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اسۡتَجِیۡبُوۡا لِلّٰہِ وَ لِلرَّسُوۡلِ اِذَا دَعَاکُمۡ لِمَا یُحۡیِیۡکُمۡ ۚ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یَحُوۡلُ بَیۡنَ الۡمَرۡءِ وَ قَلۡبِہٖ وَ اَنَّہٗۤ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ﴿۲۴﴾

۲۴۔ اے ایمان والو! اللہ اور رسول کو لبیک کہو جب وہ تمہیں حیات آفرین باتوں کی طرف بلائیں اور جان لو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہے اور یہ بھی کہ تم سب اسی کی طرف جمع کیے جاؤ گے۔

24۔ اسلامی تعلیمات دستور حیات ہی نہیں، بلکہ اس دستور میں، حیات بھی ہے اور ابدی حیات بھی۔ رسول اسلام ﷺ کی دعوت کا ہر لفظ اور ہر حرف حیات ابدی کے لیے زندہ خلیوں کی مانند ہے، جس سے ایک زندہ و فعال ہستی وجود میں آتی ہے۔