مغفرت کی شرائط


ثُمَّ اِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا فُتِنُوۡا ثُمَّ جٰہَدُوۡا وَ صَبَرُوۡۤا ۙ اِنَّ رَبَّکَ مِنۡۢ بَعۡدِہَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۱۱۰﴾٪

۱۱۰۔ پھر آپ کا رب یقینا ان لوگوں کے لیے جنہوں نے آزمائش میں مبتلا ہونے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور صبر سے کام لیا ان باتوں کے بعد آپ کا رب یقینا بڑا بخشنے والا، مہربان ہے۔

110۔ سلسلہ کلام ان لوگوں کے بارے میں جاری ہے جو راہ ایمان میں ظلم و ستم سے دو چار ہوئے اور اس جان لیوا آزمائش میں کامیاب ہوئے اور اپنے ایمان پر قائم رہے اور ہجرت اختیار کی۔ ممکن ہے حبشہ کی ہجرت کی طرف اشارہ ہو یا بعد میں رسول اکرم ﷺ کی معیت میں ہونے والی ہجرت کی طرف اشارہ ہو۔ ان تمام مراحل کے بعد یعنی آزمائش میں استقامت، راہ خدا میں مہاجرت، جہاد فی سبیل اللہ اور مشکلات میں صبر اختیار کرے تو اگر کوئی کوتاہی ان سے سرزد ہو جائے تو اللہ بڑا معاف فرمانے والا مہربان ہے۔