کامیابی کی بشارت


وَ قُلۡ جَآءَ الۡحَقُّ وَ زَہَقَ الۡبَاطِلُ ؕ اِنَّ الۡبَاطِلَ کَانَ زَہُوۡقًا﴿۸۱﴾

۸۱۔ اور کہدیجئے: حق آگیا اور باطل مٹ گیا، باطل کو تو یقینا مٹنا ہی تھا۔

81۔ یہ اعلان مکی زندگی کے نہایت سنگین مظالم کے سائے میں ہو رہا ہے، جب ان مظالم سے تنگ آکر کچھ مسلمان حبشہ کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے اور بظاہر کامیابی کے آثار نظر نہیں آ رہے تھے۔ زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ اسی مکہ میں حضور ﷺ بتوں پر ضرب لگا رہے تھے اور اسی آیت کی تلاوت کر رہے تھے: وَقُلْ جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُ ۔