اللہ ،رسول اور لوگوں سے رابطہ


وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ﴿۵۶﴾

۵۶۔ اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دیا کرو اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

56۔ اللہ کی رحمت کے شامل حال ہونے کے لیے نماز، زکوٰۃ اور اطاعت رسول ﷺ شرط ہے۔یہاں تین رابطوں کا ذکر ہے۔ نماز سے اللہ کے ساتھ، زکوٰۃ سے لوگوں کے ساتھ اور اطاعت رسول ﷺ سے زمین پر اللہ کی حکومت کے ساتھ۔ ان تین رابطوں کے استوار ہونے کے بعد بندہ قابل رحمت بنتا ہے۔