آیت 56
 

وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ﴿۵۶﴾

۵۶۔ اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دیا کرو اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

تفسیر آیات

وعدہ استخلاف کے بعد اطاعت خدا کا ذکر نماز و زکوٰۃ کی بجا آوری کے ضمن میں فرمایا اور اطاعت رسول کا صریح لفظوں میں ذکر فرمایا۔ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وعدۂ استخلاف کے مصداق اور قرآن کی تفسیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیان فرمائیں گے۔ ان کی اتباع کرو۔ چنانچہ ’’حدیث بارہ خلفاء‘‘ میں یہ بات واضح ہو گئی کہ اطاعت رسولؐ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک رسولؐ کے فرامین کے مصادیق پر ایمان نہ لائیں۔

اہم نکات

۱۔ رحمت الٰہی ان لوگوں کے شامل حال ہو گی جو رسولؐ کی اطاعت کریں گے۔


آیت 56