مؤمن کی خصوصیات


اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَجِلَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ وَ اِذَا تُلِیَتۡ عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُہٗ زَادَتۡہُمۡ اِیۡمَانًا وَّ عَلٰی رَبِّہِمۡ یَتَوَکَّلُوۡنَ ۚ﴿ۖ۲﴾

۲۔ مومن تو صرف وہ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل کانپ جاتے ہیں اور جب انہیں اس کی آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔

2۔ غنیمت پر قابض لوگوں سے واپس لینے کے بارے میں شکایت کے سدباب کے طور پر مومن کی تعریف بیان فرمائی کہ اگر تم مومن ہو تو: ٭ تقویٰ اختیار کرو۔ ٭ آپس میں صلح و آشتی قائم رکھو۔ ٭ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرو۔

سچے مومن وہی ہیں جو: ٭ ذکر خدا کے موقع پر کانپ جاتے ہیں۔ ٭کلام اللہ کی تلاوت سے ان کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ٭نماز قائم کرتے ہیں۔ ٭راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں۔