حبط اعمال


اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ شَآقُّوا الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمُ الۡہُدٰی ۙ لَنۡ یَّضُرُّوا اللّٰہَ شَیۡئًا ؕ وَ سَیُحۡبِطُ اَعۡمَالَہُمۡ﴿۳۲﴾

۳۲۔ یقینا جنہوں نے ان پر ہدایت ظاہر ہونے کے بعد کفر کیا اور (لوگوں کو) راہ خدا سے روکا اور رسول کی مخالفت کی وہ اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ عنقریب ان کے اعمال حبط کر دے گا۔

32۔ جن اعمال کو کار خیر سمجھ کر انجام دیا ہو، ان کا بھی کوئی اجر نہیں ہو گا، نہ ہی ان کوششوں کا کوئی ثمر ملے گا جو وہ رسول اللہ ﷺ کے خلاف کرتے رہے۔ یعنی وہ رسول ﷺ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔