جنات کی تصنیف نہ ہونے کی دلائل


وَ مَا تَنَزَّلَتۡ بِہِ الشَّیٰطِیۡنُ﴿۲۱۰﴾

۲۱۰۔ اور اس قرآن کو شیاطین نے نہیں اتارا

وَ مَا یَنۡۢبَغِیۡ لَہُمۡ وَ مَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ﴿۲۱۱﴾ؕ

۲۱۱۔ اور نہ یہ کام ان سے کوئی مناسبت رکھتا ہے اور نہ ہی وہ استطاعت رکھتے ہیں۔

اِنَّہُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَ﴿۲۱۲﴾ؕ

۲۱۲۔ وہ تو یقینا (وحی کے) سننے سے بھی دور رکھے گئے ہیں۔

210 تا212 مشرکین کا الزام تھا کہ یہ قرآن محمد ﷺ پر ایک جن نازل کرتا ہے۔ جواب میں فرمایا: مَا یَنۡۢبَغِیۡ لَہُمۡ ۔ نہ قرآن اور جن میں کوئی مناسبت ہے کہ یہ قرآن جنوں سے صادر ہو جائے۔ کیا ممکن ہے کہ ایک گدھے سے حکمت کی باتیں صادر ہو جائیں۔ 2 وَ مَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ ۔ اس بات کا امکان بھی نہیں ہے، جنات کے دائرہ قدرت سے بیرون ہے۔ 3 وہ تو وحی سننے کی بھی اہلیت نہیں رکھتے۔ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَ ۔