عظیم المرتبت گھرانے


فِیۡ بُیُوۡتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنۡ تُرۡفَعَ وَ یُذۡکَرَ فِیۡہَا اسۡمُہٗ ۙ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیۡہَا بِالۡغُدُوِّ وَ الۡاٰصَالِ ﴿ۙ۳۶﴾

۳۶۔ (ہدایت پانے والے) ایسے گھروں میں ہیں جن کی تعظیم کا اللہ نے اذن دیا ہے اور ان میں اس کا نام لینے کا بھی، وہ ان گھروں میں صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے ہیں۔

36۔اس نورخدا سے منور افراد ایسے گھروں میں ہیں جن کی قدر و منزلت باذن خدا بلند ہے، کیونکہ ان گھروں میں ذکر خدا ہوتا ہے۔ مردویہ نے انس بن مالک اور بریدہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی تو ایک شخص نے سوال کیا: یا رسول اللہ ﷺ! کون سے گھر مراد ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: انبیاء کے گھر۔ یہ سن کر حضرت ابوبکر کھڑے ہوئے اور پوچھنے لگے: یا رسول اللہ ﷺ! کیا علی علیہ السلام اور فاطمہ علیہ السلام کا گھر انہی گھروں میں سے ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں! ان سے بھی افضل ہے۔ (الدر المنثور 5: 91)