اسلامی قانون پر عمل نہ کرنے کے اسباب


اَفِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ اَمِ ارۡتَابُوۡۤا اَمۡ یَخَافُوۡنَ اَنۡ یَّحِیۡفَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ ؕ بَلۡ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ﴿٪۵۰﴾

۵۰۔ کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا انہیں کوئی شبہ یا ڈر ہے کہ کہیں اللہ اور اس کا رسول ان کے ساتھ ظلم نہ کریں؟ (نہیں) بلکہ یہ لوگ خود ظالم ہیں۔

50۔ جو لوگ احکام شریعت پر عمل نہیں کرتے، ان کے دلوں میں یا تو سرے سے ایمان نہیں ہے یا وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بارے میں تذبذب میں ہیں یا وہ اللہ و رسول ﷺ سے انصاف کی توقع نہیں رکھتے۔ ان تینوں صورتوں میں یہ نادان خود اپنے آپ پر ظلم کر رہے ہیں۔