قانون مہلت


وَ یَسۡتَعۡجِلُوۡنَکَ بِالۡعَذَابِ ؕ وَ لَوۡ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّی لَّجَآءَہُمُ الۡعَذَابُ ؕ وَ لَیَاۡتِیَنَّہُمۡ بَغۡتَۃً وَّ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ﴿۵۳﴾

۵۳۔ اور یہ لوگ آپ سے عذاب میں عجلت چاہتے ہیں اور اگر ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ان پر عذاب آ چکا ہوتا اور وہ (عذاب) ان پر اچانک ایسے حال میں آکر رہے گا کہ انہیں خبر تک نہ ہو گی۔

53۔ یہ لوگ آپ ﷺ سے یہ مطالبہ بار بار کر رہے ہیں کہ اگر آپ ﷺسچے ہیں تو وہ عذاب لے آئیں جس کی ہمیں دھمکی دی جاتی ہیں۔ جواب میں فرمایا: اگر حکمت الہٰی کے تحت اس عذاب کا وقت مقرر نہ ہوتا اور عدل الہٰی کے تحت تم کو مہلت دینا ضروری نہ ہوتا تو اس عذاب کے آنے میں دیر نہ لگتی۔