دین باعث عزت


اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحَآدُّوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗۤ اُولٰٓئِکَ فِی الۡاَذَلِّیۡنَ﴿۲۰﴾

۲۰۔ جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتے ہیں وہ یقینا ذلیل ترین لوگوں میں سے ہیں۔

20۔ رسول اللہ ﷺ کے مقابلے میں جو لوگ آئیں گے، تو یہ بات واضح ہے کہ عزت اللہ، اس کے رسول ﷺ اور مومنین کے لیے ہے، تو ان کے مقابلے میں آنے والے ذلیل ہی ہوں گے۔