آیت 20
 

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحَآدُّوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗۤ اُولٰٓئِکَ فِی الۡاَذَلِّیۡنَ﴿۲۰﴾

۲۰۔ جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتے ہیں وہ یقینا ذلیل ترین لوگوں میں سے ہیں۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ عزت اللہ اس کے رسول اور مومنین کے لیے ہے:

وَ لِلّٰہِ الۡعِزَّۃُ وَ لِرَسُوۡلِہٖ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ۔۔۔۔ (۶۳ منافقون: ۸)

عزت تو اللہ، اس کے رسول اور مومنین کے لیے ہے۔

تو اللہ اور رسول کے مقابلے میں آنے والے ذلیل ہی ہوں گے۔


آیت 20