ایمان باعث مغفرت


یٰقَوۡمَنَاۤ اَجِیۡبُوۡا دَاعِیَ اللّٰہِ وَ اٰمِنُوۡا بِہٖ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ وَ یُجِرۡکُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ﴿۳۱﴾

۳۱۔ اے ہماری قوم! اللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کرو اور اس پر ایمان لے آؤ کہ اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے بچائے گا۔

31۔ اللہ کی طرف بلانے والے سے مراد رسول کریم ﷺ ہیں۔

یَغۡفِرۡ لَکُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ : ایمان لانے پر کفر کی حالت میں سرزد ہونے والے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا: اِنۡ یَّنۡتَہُوۡا یُغۡفَرۡ لَہُمۡ مَّا قَدۡ سَلَفَ ۔ (انفال:38) اگر یہ لوگ (شرک سے) باز آ جائیں تو گزشتہ گناہ معاف کر دے گا۔