آیت 31
 

یٰقَوۡمَنَاۤ اَجِیۡبُوۡا دَاعِیَ اللّٰہِ وَ اٰمِنُوۡا بِہٖ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ وَ یُجِرۡکُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ﴿۳۱﴾

۳۱۔ اے ہماری قوم! اللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کرو اور اس پر ایمان لے آؤ کہ اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے بچائے گا۔

تفسیر آیات

۱۔ یٰقَوۡمَنَاۤ اَجِیۡبُوۡا دَاعِیَ اللّٰہِ: جنات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعارف دَاعِیَ اللّٰہِ سے کرایا کہ اللہ کا نمائندہ اللہ کی طرف سے دعوت دینے والا ہے۔ اس کی دعوت کو قبول کرو۔ اس پر ایمان لے آؤ۔

۲۔ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ: اس دعوت کو قبول کرنے اور ایمان لانے کے دو نتائج کا ذکر ہے: ایک یہ کہ گزشتہ شرک و کفر و دیگر جرائم معاف ہو جائیں گے چونکہ ایمان تمام جرائم کا کفارہ ہے اور دوسرا یہ کہ عذاب سے نجات مل جائے گی چونکہ معاف ہونے کامطلب عذاب نہ ہونا ہے۔

اہم نکات

۱۔ ایمان سابقہ تمام گناہوں کا کفارہ ہے۔


آیت 31