انکار نبوت باعث عذاب


وَ قَالُوۡا لَوۡ لَا نُزِّلَ عَلَیۡہِ اٰیَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰہَ قَادِرٌ عَلٰۤی اَنۡ یُّنَزِّلَ اٰیَۃً وَّ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ ہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ﴿۳۷﴾

۳۷۔ اور وہ کہتے ہیں: اس (نبی) پر اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ نازل کیوں نہیں ہوا؟ کہدیجئے: اللہ معجزہ نازل کرنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

37۔ معجزہ اگر اللہ کی طرف سے لوگوں کے مطالبے کے بغیر پیش کیا جائے تو رسول ﷺ کی حقانیت ثابت کرنا مقصود ہوتا ہے۔ اگر اسے لوگ قبول نہ کریں تو عذاب نازل نہیں ہوتا ہے لیکن اگر معجزہ لوگوں کے مطالبے پر پیش کیا جائے تو اس پر ایمان نہ لانے کی صورت میں فوری عذاب نازل ہو جاتا ہے، جیسا کہ ناقہ صالح کے سلسلے میں ہوا۔